ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا، آسٹریلیا کے خلاف 72 رنز پر آؤٹ ہو گئی

0

(فوٹو: کرک انفو)

(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف نمبیبا کی ٹیم صرف 72 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میگا ایونٹ کے 24 ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نمیبیا کی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

نمیبیا کے 9 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے، ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، مائیکل وین نے 10 رنز بنائے۔

کینگرو بولر ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکوس اسٹوئنس اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2 جبکہ کپتان پیٹ کمنز اور ناتھن ایلیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میگا ایونٹ کے گروپ بی میں یہ دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، اس سے قبل کینگروز اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹ چکی ہے۔

نمیبیا کو گزشتہ دو میچوں میں سے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


%d9%b9%db%8c-20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be%d8%8c-%d9%86%d9%85%db%8c%d8%a8%db%8c%d8%a7%d8%8c-%d8%a2%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%84%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-72-%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *