ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ

0

(فوٹو، کرک انفو)

(فوٹو، کرک انفو)

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں ابر کرم خوب جم کے برسا جس کے باعث سری لنکا اور نیپال کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

میگا ایونٹ کے گروپ ڈی کی سری لنکا اور نیپال کے درمیان فلوریڈا میں ہونے والے میچ میں ٹاس بھی نہ ہو سکی۔

امپائر نے مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر دیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

سری لنکا کا یہ تیسرا میچ تھا جسے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیپال کا میگا ایونٹ میں یہ دوسرا مقابلہ تھے اور وہ بھی اپنے ابتدائی میچ میں ہار چکی ہے۔


%d9%b9%db%8c-20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be%d8%8c-%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d9%84%d9%86%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%86%db%8c%d9%be%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%86-%d8%a8%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *