پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

0

پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی  بھرتیوں کا الزام ہے (فوٹو: فائل)

پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے (فوٹو: فائل)

 لاہور: جعلی بھرتی کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد بھٹی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔ محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔ الزام یہ ہے کہ فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی۔ ریکارڈ پر ملزمان کیخلاف جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے یہ مقدمہ بنایا گیا ہے۔

وکیل کے مطابق امیدواروں زوہیب الحسن، عبد اللہ مسعود اور دیگر کے نمبر پورے ہونے پر انٹرویو کے لیٹر کیسے آئے ۔ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر جعل سازی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہو سکتا ہے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کے لیے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں۔ ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفین نے جعل سازی کی ہو۔ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں ، لہٰذا محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔


%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-%d8%ac%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a8%da%be%d8%b1%d8%aa%db%8c-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%ae%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *