’مرزا پور سیزن3‘ کا تجسس سے بھرپور ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
ممبئی: بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، سیزن 3 کا تجسس سے بھرپور ٹیزر جاری کرکے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیزن تھری کی اقساط اگلے ماہ پانچ جولائی سے نشر کی جائیں گی۔
تجسس سے بھرپور ٹیزر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومے گا۔
ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہوگی۔
ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
%d9%85%d8%b1%d8%b2%d8%a7-%d9%be%d9%88%d8%b1-%d8%b3%db%8c%d8%b2%d9%863-%da%a9%d8%a7-%d8%aa%d8%ac%d8%b3%d8%b3-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%be%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1-%d9%b9%db%8c%d8%b2%d8%b1