اسٹیٹ بینک کا چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی سہولت کیلیے بڑا اقدام

0

  کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس سالیوشنز اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کی کمرشل بینک چھ ماہ کے اندر سپلائی چین فنانس کے ڈیجیٹل سالیوشنز تیار اور نافذ کریں جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی فنانس تک رسائی بڑھانا ہے۔ اس طرح، خردہ ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال بھی ممکن ہوگا۔

بینکوں کو مؤثر سپلائی چین فنانس کا شعبہ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سپلائی چین فنانس کا شعبہ ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل ایس سی ایف پراڈکٹس تیار کرے گا۔ بینک سی ایف کے لیے خود اپنے ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس فراہم کرنے کے لیے کسی فن ٹیک یا سروس پرووائیڈر کے ساتھ شراکت بھی کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈی ایس سی ایف سالیوشنز سے ایس ایم ایز کی فنانس تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ ایس ایم ایز کی عملی کارکردگی بھی بہتر ہوگی، لاگت کم ہوگی اور رسک مینجمنٹ کے طور طریقے مضبوط ہوں گے۔


%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d9%b9-%d8%a8%db%8c%d9%86%da%a9-%da%a9%d8%a7-%da%86%da%be%d9%88%d9%b9%db%92-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d9%88%d8%a8%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *