پاکستان کو امریکا کا غصہ بھارت پر نکالنے کا موقع مل گیا

0

بیشتر ٹکٹس فروخت، دونوں ممالک کو ہوم گرائونڈ جیسا ماحول میسر آئے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

بیشتر ٹکٹس فروخت، دونوں ممالک کو ہوم گرائونڈ جیسا ماحول میسر آئے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

نیویارک: پاکستان کوامریکا کا غصہ بھارت پر نکالنے کا موقع مل گیا تاہم ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کا آج نیویارک میں اہم مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ایک مقابلے کی کمائی ہی پورے ٹورنامنٹ پر بھاری ہوتی ہے۔

اب پلیئرز کے پاس کھویا ہوا وقار واپس پانے کا آخری موقع ہے،اگر بھارت کو ہرا دیا تو شائقین بھی تمام غلطیاں معاف کر دیں گے،البتہ شکست کی صورت میں نہ صرف ان کے عتاب کا شکار ہونا پڑے گا بلکہ ورلڈکپ میں سفر بھی تقریبا ختم ہی ہو جائے گا، اس دباؤ کو سر پر سوار کیے ٹیم روایتی حریف کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا نہیں کہ پاکستان پچھلے میچ کی طرح ہم سے بھی ہار جائے، بھارتی کپتان

ایک خوشخبری عماد وسیم کا فٹ ہونا ہے، انھوں نے بھرپور پریکٹس شروع کر دی اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں،ان کیلیے اعظم خان جگہ خالی کریں گے، بیٹنگ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی سے ٹیم ماضی جیسی یادگار اوپننگ شراکت کی آس لگائے بیٹھی ہے، عثمان خان کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان ہے، فخر زمان غیر روایتی شاٹس کھیلنے کی کوشش میں اپنے روایتی اسٹروکس بھی نہیں کھیل پا رہے، شاداب خان نے امریکا کیخلاف بہتر بیٹنگ کی، عماد وسیم کی واپسی سے بھی بیٹنگ میں پاکستان کے پاس آپشنز بڑھ جائیں گے۔

اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کے کام آ سکتی ہے،بھارت کی بولنگ بھی خاصی بہتر ہے، جسپریت بمرا، پانڈیا، ارشدیپ اور سراج کے ساتھ اسپنرز اکثر پٹیل اور جڈیجا بھی موجود ہیں۔

مضبوط بھارتی بیٹنگ کو قابو کرنے کیلیے پاکستانی بولرز کو خوب جان لڑانا ہوگی، ویراٹ کوہلی روایتی طور پر پاکستان کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہیں، روہت شرما ، سوریا کمار یادو اور ریشابھ پنت بھی جارحانہ بیٹنگ سے بولرز کو دباؤ کا شکار کرنے کے اہل ہیں، کئی آل راؤنڈرز بھی موقع ملنے پر حریف بولرز کی درگت بنا دیتے ہیں، ٹیم نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو باآسانی8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی

روایتی حریفوں کے میچ کیلیے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شائقین میں خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے، بیشتر ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے تھے، اب بلیک میں ہزاروں ڈالرز میں فروخت جاری ہے، صرف چند مہنگے ترین ٹکٹس ہی چند روز قبل تک دستیاب تھے۔

نساؤ اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ غیر متوازن باؤنس کی وجہ سے کئی روز سے زیرتنقید ہے، البتہ آئی سی سی نے شکایات ملنے کے باوجود وینیو کی تبدیلی سے انکار کر دیا تھا، بظاہر بہت بڑا اسکور بننے کا امکان کم ہی نظر آتا ہے،اسٹیڈیم کا تمام تر اسٹرکچر عارضی ہے، کنٹینرز کا کئی جگہ استعمال ہوا، ایونٹ کے بعد سیٹ اپ ہٹا دیا جائے گا۔

نیویارک میں آج بارش کی بھی پیشگوئی ہے لیکن ایسے بھی حالات نہیں لگتے کہ میچ ہی نہ ہو سکے، دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کی جا چکی، میچ کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن اپنی ٹیموں کو گھر جیسا ماحول ہی فراہم کریں گے۔


%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d8%ba%d8%b5%db%81-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%be%d8%b1-%d9%86%da%a9%d8%a7%d9%84%d9%86

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *