بھارتی ٹرین کے کھانے سے زندہ کاکروچ برآمد

0

نئی دہلی: بھارتی ریلوے اپنے مسافروں کیلئے متعدد مسائل پیدا کرنے کے حوالے سے کئی برسوں سے بدنام چلی آرہی ہے۔ اب حال ہی میں شائع ہونے والی ایک ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ رہی ہے جس میں ایک مسافر کے کھانے میں زندہ کاکروچ برآمد ہوا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی ریلوے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ٹرین میں ملنے والے کھانے کے اندر سے کاکروچ برآمد ہونے پر مسافر نے شدید نفرت کا اظہار کیا ہے۔

مسافر نے ٹرین کے عملے کو کھانے کے ساتھ ساتھ ایک عدد گلاب جامن کا بھی آرڈر دیا تھا لیکن جب کھانا آیا تو اس میں گلاب جامن کے اوپر ایک کاکروچ بھی موجود تھا۔

Cockroach in food
byu/Aggravating-Wrap-266 inindianrailways

مسافر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈاِٹ پر ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پہلی بار انڈین ریلوے میں کھانے کا آرڈر دیا اور مجھے ایک زندہ کاکروچ ملا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو، اس سے قبل آئیں دیگر ویڈیوز کی طرح ہی بھارتی ریلوے کے صفائی اور تاخیر جیسے مسائل کو اجاگر کرتی ہے جس سے ادارے کی پہلے سے خراب شدہ ساکھ میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%86-%da%a9%db%92-%da%a9%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d9%86%d8%af%db%81-%da%a9%d8%a7%da%a9%d8%b1%d9%88%da%86-%d8%a8%d8%b1%d8%a2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *