ایران کے صدارتی انتخاب کیلئے اسپیکر سمیت 6 امیدواروں کی فہرست جاری

0

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر کے نام کی بھی منظوری دی گئی ہے—فوٹو: رائٹرز

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر کے نام کی بھی منظوری دی گئی ہے—فوٹو: رائٹرز

تہران: ایران کی وزارت داخلہ نے 28 جون کو شیڈول 14 ویں صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور تہران کے میئر سمیت 6 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کردی۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، جن کی منظوری 12 رکنی انتخابی نگران باڈی آئینی کونسل نے دی۔

انہوں نے کہا کہ فہرست میں پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قلیباف، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، تہران کے میئر علی رضا ذکانی، تبریز سے پارلیمنٹ کے سابق رکن، سابق صدارتی امیدوار اور سابق وزیرصحت مسعود پزیشکیان، سابق وزیرانصاف مصطفیٰ پورمحمدی اور شہدا فاؤنڈیشن کے سربراہ حسین قاضی زادہ ہاشمی شامل ہیں۔

ایرانی صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹر کروانے والے 80 امیدواروں میں سے  6 کو سند دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدارتی انتخاب 28 جون کو شیڈول ہیں اور گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر 7 رفقا کے ہمراہ جاں بحق ہونے والے صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ نئے صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

کونسل کی جانب سے منظوری حاصل کرنے والے 6 امیدواروں کے پاس اپنی مہم چلانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت ہے اور صدارتی انتخاب سے عمل وہ اپنا منشور پیش کریں گے اور ٹی وی پر نشر ہونے والے مذاکرے میں شرکت کریں گے۔


%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%b5%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%a7%d8%b3%d9%be%db%8c%da%a9%d8%b1-%d8%b3%d9%85

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *