کوہلی، روہت کو اپنا بھائی سمجھو! شاہین کو ہندوستانی شائقین نے گھیر لیا

0

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیویارک میں بھارتی شائقین نے گھیر لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں وہ ان سے گپ شپ کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپکی وجہ سے یہاں میچ دیکھنے آیا، روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو! انہیں بلکل اچھی بالنگ نہیں کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: ’’امریکا سے ہارنا اَپ سیٹ نہیں! 2 برس میں چھوٹی ٹیموں سے بھی ہار چکے ہیں‘‘

بھارتی مداح شاہین کیساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ روایتی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کل 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔


%da%a9%d9%88%db%81%d9%84%db%8c%d8%8c-%d8%b1%d9%88%db%81%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%be%d9%86%d8%a7-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%b3%d9%85%d8%ac%da%be%d9%88-%d8%b4%d8%a7%db%81%db%8c%d9%86-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *