کراچی : ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

0

(فوٹو : ایکسپریس)

(فوٹو : ایکسپریس)

  کراچی: کیماڑی میں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، ٹینکر کا ڈھکنا بند تھا جس کے سبب گیس بھرنے سے دھماکا ہوا۔

ایکسپریس کے مطابق کیماڑی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ذوالفقار نامی شخص آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ٹینکر مکمل تباہ ہوگئے، قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، مکانوں میں داڑیں پڑگئیں اور چھتیں ٹوٹ گئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 65 سالہ ویلڈر ذوالفقار نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس جگہ دھماکا ہوا وہاں شیریں جناح کالونی میں معمول کے مطابق ٹینکروں میں اسی طرح سڑک کے کنارے کھڑا کرکے ویلڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔

TANKER BLAST DURING WELDING IN KARACHI 2

آئل ٹینکر اونر فضل اللہ مروت کا کہنا تھا جس وقت ٹینکر کی ٹینکی میں ویلڈنگ کی جارہی تھی ٹنکی کے اوپر کا ڈھکن بند تھا جس کی وجہ سے ٹینکی میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، مرنے والا ذوالفقار بھی شیریں جناح کالونی کا ہی رہائشی تھا،

ایدھی کے رضا کار نے ایکسپریس کو بتایا مدد گار 15 پولیس کی کال آئی کہ شیریں جناح کالونی میں دھماکا ہوگیا ایدھی کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا۔

ایک گھر کے رہائشی نے بتایا کہ وہ گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا وہ اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے لے کر نیچے آگیا دوبارہ جاکر دیکھا تو گھر کی چھت ٹوٹی گئی اور دیواروں میں داڑیں آگئیں۔


%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%88%db%8c%d9%84%da%88%d9%86%da%af-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a2%d8%a6%d9%84-%d9%b9%db%8c%d9%86%da%a9%d8%b1-%d9%be%da%be%d9%b9%d9%86%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *