ٹی20 ورلڈکپ؛ نساؤ اسٹیڈیم میں پریکٹس! پاکستان کو موقع نہیں ملے گا؟ مگر کیوں

0

قومی ٹیم اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 9 جون کو مدمقابل آئے گی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 9 جون کو مدمقابل آئے گی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھارت کیخلاف میچ سے قبل نیویارک اسٹیڈیم میں پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا۔

پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل واحد پریکٹس سیشین دوپہر ساڑھے 12 بجے کانٹیاگ پارک میں کرے گی جبکہ کھلاڑی یا معاون عملے کا رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن 3 گھنٹوں پر محیط ہوگا جس میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا سے شکست؛ بابر کی بیٹنگ پر عرفان پٹھان، ہرشا بھوگلے بھی بول اُٹھے

 

پاکستانی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: “بائیں ہاتھ بالر کیخلاف فخر کو کیوں نہیں بھیجا” یورواج کا سوال

 

 

خیال رہے کہ قومی ٹیم امریکا سے اَپ سیٹ شکست کھا کر خاموشی سے جمعرات کو نیوریاک پہنچی تھی، جہاں جمعے کے روز کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔


%d9%b9%db%8c20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be%d8%9b-%d9%86%d8%b3%d8%a7%d8%a4-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%da%88%db%8c%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b3-%d9%be%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *