ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

0

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

 نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سولہویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک کے ناساؤ کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7:30 پر ہوگا۔

گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو اپنے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر 2،2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا پہلے اور نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔

اسکواڈ:

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین

نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما


%d9%b9%db%8c-20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be-%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%81%d8%b1%db%8c%d9%82%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d9%86%db%8c%d8%af%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%86%da%88%d8%b2-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *