ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا

0

ڈیلاس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے 15 ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
ڈیلاس میں کھیلے جانے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نیسانکا نے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، دھنن جیا ڈی سلوا نے 21، چیرتھ اسالنکا 19 اور اینجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین اور مستفیض الرحمن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، تنظیم حسن نے ایک وکٹ لی۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

%d9%b9%db%8c-20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be%d8%8c-%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d9%84%d9%86%da%a9%d8%a7-%d9%86%db%92-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%db%81-%d8%af%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%88-%d8%ac%db%8c%d8%aa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *