قومی اسمبلی؛ زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد

0

 اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ شامل تھے۔

پیر کے روز سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔


%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c%d8%9b-%d8%b2%d8%b1%d8%aa%d8%a7%d8%ac-%da%af%d9%84-%d8%b3%d9%86%db%8c-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%84-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *