دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیچکرنگ کمپنی کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش

0

(فوٹو : سرکاری میڈیا)

(فوٹو : سرکاری میڈیا)

بیجنگ: حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیچکرنگ کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں ان کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی موجود ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر ژن گولی سے ملاقات کی۔

pak china solar plant 3

ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی اور کمپنی کو بتایا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

pak china solar plant 2

اویس لغاری نے بتایا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ ہم نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔


%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%b3%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%b3%d9%88%d9%84%d8%b1-%d9%85%db%8c%d9%86%d9%88%d9%81%db%8c%da%86%da%a9%d8%b1%d9%86%da%af-%da%a9%d9%85%d9%be%d9%86

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *