حکومت کیخلاف عمران، فضل الرحمن ایک، مشترکہ معاملات پر کمیٹی تشکیل

0

 اسلام آباد: حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کی قربت بڑھنے لگی، مشترکہ معاملات پر کمیٹی بنا دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے مابین معاملات طے پانے لگے۔ سابقہ سیاسی حریف اور ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے والے اب وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بانی چیئرمین پی ٹی آئی تک پہنچ گئے ہیں، جس پر عمران خان نے سربراہ جے یو آئی کے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، جس کے بعد ان کا پیغام مولانا فضل ا لرحمٰن تک پہنچا دیا گیا ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے مل کر معاملات طے کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا کہہ دیا ہے، اس مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کریں گے۔ کمیٹی متفقہ حکمت عملی طے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان متفقہ حکمت عملی کے لیے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر پہلے اتفاق رائے کیا جائے گا، اور طے پانے کی صورت میں مولانا فضل الرحمٰن اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دستخط کریں گے۔


%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86%d8%8c-%d9%81%d8%b6%d9%84-%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%86-%d8%a7%db%8c%da%a9%d8%8c-%d9%85%d8%b4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *