بلوچستان میں موسم شدید گرم، درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو گیا

0

 کوئٹہ: بلوچستان میں سورج قہر برسا رہا ہے اور شدید گرمی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

ماہرین نے شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے جب کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی ، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب، تربت، گوادر، خاران، آواران، کیچ اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ قلات میں 28، زیارت میں 23، ژوب میں 33، چمن میں 35 ، سبی اور تربت میں 43، نوکنڈی میں 40، ساحلی علاقے جیوانی میں 33 اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔


%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%88%d8%b3%d9%85-%d8%b4%d8%af%db%8c%d8%af-%da%af%d8%b1%d9%85%d8%8c-%d8%af%d8%b1%d8%ac%db%81-%d8%ad%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%aa-4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *