پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات پر ’’نشانِ پاکستان‘‘ عطا

0

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ پاکستان‘‘ کا ایوارڈ عطا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے یہ ایوارڈ انہیں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح کے لیے کردار ادا کرن پر دیا گیا، یہ ایوارڈ انہیں کمرشل بینکنگ، مائیکرو فنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا، آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔

بعد ازاں  پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ سلطان علی الانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

صدر مملکت کو پاکستانی عوام کی فلاح کیلئے مختلف شعبوں میں آغا خان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستان آنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا۔


%d9%be%d8%b1%d9%86%d8%b3-%d8%b1%d8%ad%db%8c%d9%85-%d8%a2%d8%ba%d8%a7-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%ae%d8%af%d9%85%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *