وفاقی بجٹ 12جون کو پیش کیا جائے گا

0

بجٹ اجلاس شام چار بجے منعقد ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ) بھی ہوگا۔ فوٹو: فائل

بجٹ اجلاس شام چار بجے منعقد ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ) بھی ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 12جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گزشتہ روز اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، خالد مگسی، عامر ڈوگر، امین الحق، اعجاز جاکھرانی، طارق فضل چوہدری اور نور عالم نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ اجلاس شام چار بجے منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ) بھی ہوگا، ہفتہ، اتوار کو چھٹی پیر کو اجلاس کے بعد پھر ایک روز کا وقفہ ہوگا۔ بدھ کو وزیرخزانہ بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کے بعد اجلاس عید کے بعد تک ملتوی کردیا جائے گا۔


%d9%88%d9%81%d8%a7%d9%82%db%8c-%d8%a8%d8%ac%d9%b9-12%d8%ac%d9%88%d9%86-%da%a9%d9%88-%d9%be%db%8c%d8%b4-%da%a9%db%8c%d8%a7-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%92-%da%af%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *