ٹی20 ورلڈکپ؛ انجرڈ عماد وسیم نے پریکٹس سیشن میں بالنگ کا آغاز کردیا

0

امریکا کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے (فوٹو: پی سی بی)

امریکا کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے (فوٹو: پی سی بی)

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پریکٹس سیشن میں بالنگ کا آغاز کردیا۔

ڈیلاس میں پریکٹس سیشن کے دوران پسلی تکلیف کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم آج میزبان ملک امریکا کیخلاف پاکستان کی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

عماد وسیم کو انجری کے باعث میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد کو موقع ملنے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر انجرڈ

قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بابراعظم نے تصدیق کی تھی کہ آل راؤنڈر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں، انکی انجری کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پرائیوٹ ڈنر میں کھلاڑیوں کی شرکت! راشد لطیف برہم

قومی ٹیم امریکا کے بعد 9 جون روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی، جس میں عماد وسیم پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلی جبکہ امریکا دوسری پوزیشن پر قابض ہے، دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں جبکہ کینیڈا اور آئرلیںڈ شکست کھاچکی ہیں۔


%d9%b9%db%8c20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be%d8%9b-%d8%a7%d9%86%d8%ac%d8%b1%da%88-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d8%af-%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1%db%8c%da%a9%d9%b9%d8%b3-%d8%b3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *