شوبز میں کام نہ ملنے کی صورت میں فرنیچر کا کاروبار شروع کردیا

0

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: ماضی کے معروف پاکستانی سینیئر اداکار اورنگزیب لغاری نے شوبز میں کام نہ ملنے کی وجہ سے فرنیچر کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینیئر اداکار اورنگزیب لغاری کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے ڈراموں میں کام نہ ملنے کا شکوہ کیا۔

اورنگزیب لغاری نے کہا کہ اب 80 سے 90 فیصد پاکستانی ڈرامے کراچی میں بنتے ہیں جبکہ لاہور میں تو کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

اداکار نے کہا کہ جب لاہور میں ڈرامے بننا بند ہوئے تو میں بھی کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہوا، میں اسی اُمید سے کراچی گیا تھا کہ وہاں مجھے کام مل جائے گا اور میں اچھی زندگی گزاروں گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب کراچی میں بھی خاص کام نہیں ملا تو میں واپس لاہور آگیا، گھر چلانے کے لیے اپنی زمینیں فروخت کرتا رہا لیکن اب گزارا مشکل ہوتا جارہا تھا تو میں نے لاہور کے ملتان روڈ پر فرنیچر کا اپنا شوروم بنا لیا۔

اورنگزیب لغاری نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ مستقبل میں گزارا مزید مشکل ہوجائے گا، اسی لیے میں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اب مجھے ڈراموں میں کام کی آفر نہیں ہوتی اور نہ ہی شوبز انڈسٹری کو اب میری ضرورت ہے۔

سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ دُعا کریں کہ میرا کاروبار چل پڑے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرا پیٹ زیادہ دیر تک تکلیف میں رہے۔

واضح رہے کہ اورنگزیب لغاری نے ماضی میں کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں سال 2014 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔


%d8%b4%d9%88%d8%a8%d8%b2-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d8%a7%d9%85-%d9%86%db%81-%d9%85%d9%84%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b5%d9%88%d8%b1%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%b1%d9%86%db%8c%da%86%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *