سعودی عرب میں آج عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

0

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان ہے، ماہرین فلکیات

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان ہے، ماہرین فلکیات

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے اور شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ذوالعقد کی 29 تاریخ ہے اور اسلامی کلینڈر کے آخری مہینے کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس لیے عوام مغرب کے وقت آسمان پر چاند دیکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہری شہادتیں سپریم کورٹ یا مقامی عدالتوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔ واثق شہادتوں کی بنیاد پر رویت ہلال کا اعلان کردیا جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی امید ہے اور عید الاضحیٰ 16 جون اور یوم عرفات 15 جون کو متوقع ہے۔

سعودی عرب نے اس سال دنیا بھر سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد میں آنے کے پیش نظر حج کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سڑکوں پر سفید پینٹ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ 7 جون کو ہوگا۔

 


%d8%b3%d8%b9%d9%88%d8%af%db%8c-%d8%b9%d8%b1%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a2%d8%ac-%d8%b9%d9%88%d8%a7%d9%85-%d8%b3%db%92-%d8%b0%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%ad%d8%ac%db%81-%da%a9%d8%a7-%da%86%d8%a7%d9%86%d8%af

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *