آئی سی سی نے نیویارک اسٹیڈیم کی پچ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک اسٹیڈیم کی وکٹ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نیویارک میں قائم نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دیکھا جس کی توقع تھی۔

آئی سی سی نے کہا کہ مذکورہ گراؤنڈ میں شیڈول کیے گئے بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بدھ کو ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل نساؤ اسٹیڈیم میں پچ نمبر چار پر آئرلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے آئرلینڈ کو 96 پر آل آؤٹ کردیا تھا البتہ یہ میچ انڈیا نے 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

میچ کے دوران بھارتی بلے باز روہت شرما بازو پر گینڈ لگنے کی وجہ سے زخمی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کی انگلی جسپرت بمرا کی خطرناک باؤنسر سے زخمی ہوگئی تھی۔


%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d8%b3%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%86%db%8c%d9%88%db%8c%d8%a7%d8%b1%da%a9-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%da%88%db%8c%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%be%da%86-%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%85

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *