پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے

0

ایماندارانہ طور پر پچ کیوریٹرز بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ پچ کیسا برتاؤ کرے گی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایماندارانہ طور پر پچ کیوریٹرز بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ پچ کیسا برتاؤ کرے گی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاک بھارت ٹیموں کا مقابلہ ڈراپ اِن پچز پر کرانے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

اسٹار اسپورٹس کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے 9 جون کو ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ڈراپ اِن پچز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایماندارانہ طور پر پچ کیوریٹرز بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ پچ کیسا برتاؤ کرے گی! کتنا چلے گی اور کتنا باؤنس ملے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ پچ سے متعلق نتیجہ اصل معنوں میں پریکٹس گیمز کے دوران معلوم ہوگا کہ پچ کس طرح کھیل رہی ہے، وارم اَپ میچز ٹیموں کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ ڈراپ ان پچز پر ہوگا

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا، یہ اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت 8 میچز کی میزبانی کرے گا، جہاں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گجائش موجود ہے۔


%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%b9%d8%a7%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%9b-%da%88%d8%b1%d8%a7%d9%be-%d8%a7%d9%90%d9%86-%d9%be%da%86%d8%b2-%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba%d8%9f-%db%81%d8%b1%d8%a8

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *