بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی حکومتی تیاریاں

0

نیپرا درخواست کی سماعت 23 مئی کو کرے گا:فوٹو:فائل

نیپرا درخواست کی سماعت 23 مئی کو کرے گا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست دائر کردی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کوسماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے۔ پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ منظوری کے بعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ  58۔3 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔


%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%d8%b5%d8%a7%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%86-%d9%be%d8%b1-310-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-%d8%a7%d8%b6%d8%a7%d9%81%db%8c-%d8%a8

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *