لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

0

 لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نواب ٹائون میں بیوٹی پارلر کی مالک کے خلاف دو لڑکیوں کی نازبیا تصاویریں بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا، دونوں لڑکیاں اریبہ شفیق بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے گئی تھیں۔

بیوٹی پارلر کی مالکن رخسانہ نے موبائل فون سے دونوں لڑکیوں کی اسکن پالش کے دوران نیم برہنہ تصاویریں بنائیں۔

ایف آئی آر کے مطابق بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے پارلر میں آنے والی متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں۔

ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں۔ سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کروایا۔


%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%a8%db%8c%d9%88%d9%b9%db%8c-%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ae%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%86%db%8c%d9%85-%d8%a8%d8%b1%db%81

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *