پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار

0

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ میچ تاخیر کا شکار ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس بھی مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے ہوا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹاس کے بعد ایک بار پھر بارش کے باعث میچ شروع نہیں کیا جاسکا۔

اس سے قبل جمعہ کو کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، محمد عامر

آئرلینڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیر، اینڈریو بلبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ


%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a2%d8%a6%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%da%a9%d8%a7-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%d8%a7-%d9%b9%db%8c-%d9%b9%d9%88%d8%a6%d9%86%d9%b9%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *