وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار

0

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے، پنجاب پولیس (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے، پنجاب پولیس (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

 لاہور: پنجاب پولیس نے  قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی واردات میں  مطلوب اشتہاری ذیشان نواز کو آذربائیجان کےد ارالحکومت باکو سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے اسپیشل آپریشنز سیل نے باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا، ضروری قانونی و سفارتی کارروائی  کی تکمیل کے بعد انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور روانہ ہوگئی ہے اور آج شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔

پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جا رہا ہے۔

 


%d9%88%da%a9%db%8c%d9%84-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%aa%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b7%d9%84%d9%88%d8%a8-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%d9%86%d8%a7%da%a9-%d8%a7%d8%b4%d8%aa%db%81%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%a2%d8%b0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *