لاہور میں اسلحے کی نمائش پر ٹک ٹاکر گرفتار

0

ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا—فوٹو: ایکسپریس

ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا—فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے پر ابھرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار شاہزیب کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ پولیس نے چوکی فردوس مارکیٹ میں کارروائی کی اور سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم شاہزیب  کو گرفتار کرلیا۔

احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ ملزم شاہزیب نے اسلحے کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی اور ملزم شاہزیب کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے انچارج چوکی کامران ورک اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر، نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد ہے۔


%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%ad%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%a6%d8%b4-%d9%be%d8%b1-%d9%b9%da%a9-%d9%b9%d8%a7%da%a9%d8%b1-%da%af%d8%b1%d9%81%d8%aa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *