اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے، پاکستان

0

افغانستان میں تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

افغانستان میں تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ  نے کہا کہ پاکستان داسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ چین کی انٹر ایجنسی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان میں چینی شہریوں اور کمپنیوں کے حفاظتی انتظامات کو بہتربنانا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ افغانستان میں تمام گروپوں   سے رابطے میں ہیں۔ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے لیے کوئی مخصوص خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی کے خواہشمند ہیں۔ ون ڈاکیومنٹ رجیم کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سیکریٹری  کامرس نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان ایران میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔


%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d8%b7%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%81%d9%85-%d8%ac%d9%88%d8%a6%db%8c-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%d9%86%d8%a7%da%a9-%db%81%db%92%d8%8c-%d9%be

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *