اسرائیل کو نہ روک کر امریکا نے غزہ جنگ کو دوسرے ممالک تک پہنچا دیا؛ ایران

0

شام میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا، فوٹو: فائل

شام میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا، فوٹو: فائل

تہران: ایران نے غزہ سے  اسرائیل جارحیت کے لبنان اور شام تک پہنچنے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے شروع ہونے والی کشیدگی اب دیگر ممالک تک پہنچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل کے ساتھ فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکنے میں سجنیدہ دکھائی نہیں دیتا بلکہ بے جا حمایت کررہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی اس غیر سنجیدگی اور بے جا حمایت کے باعث ہی اسرائیل غزہ سے جنگ کو لبنان اور شام تک لے گیا۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ہم سے یورپی ممالک ہمیشہ ہی تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اسرائیل کی عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت نہیں کرتے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیل کی سفارتی مقام کو حاصل استثنیٰ کو نظر انداز کرکے عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی فوری طور پر مذمت کرے گی۔

 

سوموارکو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پرحملے میں متعدد ایرانیوں کی ہلاکت کےبعد تہران کی جانب سے اس حملے کا بدلہ لینے کی دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ اس حملےکی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

 

 


%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%84-%da%a9%d9%88-%d9%86%db%81-%d8%b1%d9%88%da%a9-%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%d9%86%db%92-%d8%ba%d8%b2%db%81-%d8%ac%d9%86%da%af-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *