آریان خان کی برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کے چرچے

0

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کو ’ڈیٹ‘ کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو لاریسا بونیسی کے ساتھ متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈ اٹ‘ پر آریان خان کی برازیلی ماڈل کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں۔

لاریسا بونیسی آریان کے کپڑوں کے برانڈ کیلئے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آریان خان فلموں میں اداکاری کا شوق نہیں رکھتے اور وہ مستقبل میں ڈائریکشن کے میدان میں جانا چاہتے ہیں۔


%d8%a2%d8%b1%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d8%b2%db%8c%d9%84%db%8c-%d9%85%d8%a7%da%88%d9%84-%d9%84%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%b3%d8%a7-%d8%a8%d9%88%d9%86%db%8c%d8%b3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *