کراچی: پولیس مقابلے کے دوران اندھی گولی لگنے سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق

0

  کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ شہزاد الیاس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمان ایوب گوٹھ میں لوٹ مارکرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو دیکھ لیا۔

پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی راہگیر کانچی کے سینے پر پیوست ہوگئی او اس نے موقع پر ہی دم توڈ دیا۔

اس دوران عوام نے پولیس کےساتھ ملکر ملزمان کا تعاقب شروع کردیا، کچھ فاصلے پر جاکر پولیس نے دوبارہ ملزمان کو للکارا، ملزمان نے ایک بار پھر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نسیم عبدالغفور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 پسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ دوسرا ملزم پیدل فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم اور پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مقتول کے بھائی نے اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا مقتول ایک فیکٹری میں ملازمات کرتا اور ایوب گوٹھ کا رہائشی ہے مقتول نے ورثا میں تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ کو سوگوارہ چھوڑا ہے، واقعے کے وقت مقتول فیکٹری سے نکل کر گھر جارہا تھا۔

ورثا نے اپیل کی ہے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کی مدد سے دوسرے ملزم کو پکڑنے میں آسانی ہوگی، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے رواں سال کے دوران 48 شہری ڈاکوؤں کی بھیٹ چڑھ چکے ہیں جن میں کمسن بچی، پولیس اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں، اسٹریٹ کرام میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بنائی گئی تمام حکمت عملی ناکام نظر آئی ہے۔


%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%92-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%86%d8%af%da%be%db%8c-%da%af%d9%88%d9%84%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *