ٹی 20 ورلڈ کپ؛ انگلینڈ اور نمیبیا کا میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار

0

فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

اینٹیگا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نمیبیا کا میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگوا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، انگلینڈ کو سپر 8 کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

اگر بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہوتا تو اسکاٹ لینڈ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرجائے گا جبکہ انگلینڈ کا ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوجائے گا کیونکہ اس کے تین میچوں میں چار پوائنٹس رہیں گے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے پانچ پوائنٹس ہیں۔

آسٹریلیا پہلے ہی گروپ بی سے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

اس سے قبل ہفتہ کو فلوریڈا میں بھارت اور کینیڈا کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ جمعہ کو امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بھی بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا جس نے پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔


%d9%b9%db%8c-20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be%d8%9b-%d8%a7%d9%86%da%af%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%86%d9%85%db%8c%d8%a8%db%8c%d8%a7-%da%a9%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%86-%d8%a8

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *