بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی

0

بی این پی مینگل کے سربراہ نے قاسم رونجھو سے استعفیٰ طلب کیا تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

بی این پی مینگل کے سربراہ نے قاسم رونجھو سے استعفیٰ طلب کیا تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

  اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو نے اپنا  استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا۔ قاسم رونجھو نے پارٹی پالسی سے منحرف ہو کر 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے سربراہ نے ووٹ دینے والے دونوں اراکین سے استعفیٰ مانگ طلب کیا تھا، قاسم رونجھو کے ساتھ نسیمہ احسان نے بھی 26 ویں  آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اختر مینگل نے دونوں اراکین سے ترمیم منظوری کی شام ہی استعفی طلب کر لیا تھا۔


%d8%a8%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%86-%d9%be%db%8c-%d9%85%db%8c%d9%86%da%af%d9%84-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%86%d8%ad%d8%b1%d9%81-%d8%b3%db%8c%d9%86%d9%b9%d8%b1-%d9%82%d8%a7%d8%b3%d9%85-%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%ac

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *