عالیہ بھٹ کی مقبوضہ کشمیر میں شوٹنگ کے دوران نئی دلکش تصاویر وائرل

0

مقبوضہ جموں کشمیر: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’الفا‘ کی شوٹنگ کے لیے کشمیر میں موجود ہیں، جو وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی تازہ ترین پیشکش ہے۔ فلم کے ہدایتکار شیو راویل ہیں، اور کاسٹ میں شرواری، بوبی دیول، اور انیل کپور جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

شوٹنگ کے نئے مرحلے کے دوران عالیہ بھٹ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کی قدرتی خوبصورتی کشمیر کے دلکش مناظر کے ساتھ اور بھی نکھر کر سامنے آ رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ایک ہوٹل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سفید کارڈیگن، نیوی بلیو پینٹس اور سفید مفلر کے ساتھ سادہ لیکن دلکش انداز میں نظر آئیں۔

اس سے پہلے اگست 2024 میں عالیہ بھٹ اور شرواری کو کشمیر میں ایک ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دونوں اداکاراؤں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ دریا کے کنارے کھڑے ہو کر ہاتھوں سے دل بنا رہی تھیں۔ اس تصویر کا کیپشن تھا: “Love, ALPHA!”

فلم ’الفا‘ جو ادتیہ چوپڑا کی پروڈکشن ہے، میں ایکشن سے بھرپور مناظر اور دلچسپ کہانی شامل ہو گی۔ بوبی دیول کو فلم کا ولن قرار دیا گیا ہے، جبکہ انیل کپور را کا سربراہ کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کو کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2025 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


%d8%b9%d8%a7%d9%84%db%8c%db%81-%d8%a8%da%be%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%82%d8%a8%d9%88%d8%b6%db%81-%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d9%88%d9%b9%d9%86%da%af-%da%a9%db%92-%d8%af

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *