آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس شروع

0

  اسلام آباد: آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 7 بج کر 30 پر شروع ہوا جس میں وفاقی وزرا، کابینہ اراکین شریک ہیں۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی نے 26 نکاتی مسودہ منظور کرلیا

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور پھر امکان ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔


%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%85%db%8c%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%86%d8%b8%d9%88%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92-%da%a9%d8%a7%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%da%a9%d8%a7-%db%81

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *