پولیس وحساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

0

ملزم اس سے قبل بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے:فوٹو:فائل

ملزم اس سے قبل بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے:فوٹو:فائل

  کراچی: پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزم کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزم کو تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتارکیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وار کے ملا نثار گروپ کے لیے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اسمگلنگ ،منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری سمیت مختلف ڈکیت گروپوں کی سربراہی کرتا تھا۔ ملزم اویس نے اصغر نامی بیرون ملک مقیم شخص کے کہنے پر پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

ملزم لانڈھی کورنگی اور کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلز چھین کر بلوچستان سپلائی کرتا تھا۔ ملزم منشیات, اسمگلنگ اور ایرانی ڈیزل اورپیٹرول کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔


%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d9%88%d8%ad%d8%b3%d8%a7%d8%b3-%d8%a7%d8%af%d8%a7%d8%b1%db%92-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b4%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%81-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *