کراچی میں قبرستان سے صندوق میں بند ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

0

شازیہ گزشتہ روز دوپہر 11 بجے گھر سے فیکٹری جانے کیلئے نکلی تھی، اہلخانہ

شازیہ گزشتہ روز دوپہر 11 بجے گھر سے فیکٹری جانے کیلئے نکلی تھی، اہلخانہ

  کراچی: سائٹ ایریا قبرستان سے ملنے والی صندوق میں بند خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔

رات گئے سائٹ ایریا میٹروول شہید قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی چادر لپٹی ہوئی لاش ملی جس کے منہ پر بھی ٹیپ لگا ہوا تھا۔

مقتولہ کی شناخت شازیہ کے نام سے کرلی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے اور تدفین کے لئے لاش کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔

کراچی؛ سائٹ ایریا قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

اہلخانہ نے بتایا کہ شازیہ گزشتہ روز دوپہر 11 بجے گھر سے فیکٹری جانے کیلئے نکلی تھی، لیکن رات 9 بجے تک گھر واپس نہ پہنچنے پر تشویش ہوئی تو اس کی تلاش شروع کی۔

لواحقین کے مطابق اسپتال میں ایمبولینس ڈرائیور نے بتایا کہ سائٹ ایریا سے لاش ملی ہے، اسپتال پہنچے تو شازیہ کو پہچان لیا۔

شازیہ کی شادی 2003 میں ہوئی اور اس کے 5 بچے ہیں، جبکہ اس کا شوہر درزی کا کام کرتا ہے۔ پوسٹ مارٹم میں بتایا گیا کہ شازیہ پر تشدد کے بعد اسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔


%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%82%d8%a8%d8%b1%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%b3%db%92-%d8%b5%d9%86%d8%af%d9%88%d9%82-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%d9%86%d8%af-%d9%85%d9%84%d9%86%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *