کراچی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین کی گلہ کٹی لاشیں برآمد

0

  کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری لی مارکیٹ کے قریب فلیٹ کی ساتویں منزل سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، چاروں کو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ زینب آرکیڈ بانٹوا گلی میں فلیٹ کے ساتویں منزل سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، چاروں خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ مرنے والوں میں 13سال کی علینا، 18 سالہ مدیحہ،19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے وقت گھر میں چاروں خواتین موجود تھیں ، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں ، قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے ،بانٹوا گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔

مقتولہ علینا کے نانا محمد فاروق نے بتایا کہ مرنے والی خواتین میں میری بیوی،  بیٹی ، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے، گھر پہنچنے پر دروازہ کھٹکھٹایا ، جب کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے آکر موجود چابی سے دروازہ کھولا ، ہمیں کسی پر شک نہیں ، نہ ہی کسی سے دشمنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کرکے انصاف فراہم کرے۔


%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%da%be%d8%b1-%d8%b3%db%92-%d8%a7%db%8c%da%a9-%db%81%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%da%86%d8%a7%d8%b1-%d8%ae%d9%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *