والدہ نے بیٹی کو سبق سکھانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

0

بوئینوس ایئرس: ارجنٹائن کی ایک خاتون نے فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا کہ وہ اپنی 22 سالہ بیٹی کی مالی معاونت روکنا چاہتی ہیں کیونکہ بیٹی نے نہ اپنی یونیورسٹی کی تعلیم کو سنجیدہ لیا اور وہ کوئی نوکری بھی نہیں کرنا چاہتی۔

نامعلوم خاتون نے ارجنٹینا میں ایک فیملی کورٹ کی جج ماریا لورا ڈمپل کو بتایا کہ ان کی 22 سالہ بیٹی نے 2020 میں نیشنل یونیورسٹی آف ریو نیگرو میں داخلہ لیا تھا لیکن اس نے صرف 11 فیصد تعلیم مکمل کی اور اس کا نوکری حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

خاتون نے وضاحت کی کہ اپنی بیٹی کو مالی معاونت سے محروم کرنا ہی بہترین طریقہ ہے کہ وہ اسے اپنی زندگی کو سنجیدہ لینا سکھائیں۔

ارجنٹائن کا سول کوڈ والدین پر 25 سال کی عمر تک اپنی اولاد کو وسائل فراہم کرنے کی ذمہ داری  سونپتا ہے بشرطیکہ بچہ پڑھائی یا کام کی وجہ سے اپنی کفالت نہ کر سکے۔


%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%af%db%81-%d9%86%db%92-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%8c-%da%a9%d9%88-%d8%b3%d8%a8%d9%82-%d8%b3%da%a9%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *