سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

0

سندھ بارکونسل نے ہڑتال کا اعلان کردیا—فوٹو: فائل

سندھ بارکونسل نے ہڑتال کا اعلان کردیا—فوٹو: فائل

  کراچی: سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدی کی جانب سے دی گئیں مبینہ دھمکیوں پر عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل نے کہا کہ صوبائی ویر قانون اور داخلہ ضیا الحسن لنجار کو دھمکیاں دینے کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کی جائے گی اور سندھ بھر کے وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

وکلا کی تنظیم نے کہا کہ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کو جیل میں قید اسماعیل ڈاہری نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، اسی لیے وکلا احتجاج ریکارڈ کرادیں گے۔

سندھ بار کونسل نے کہا کہ ہماری اپیل پر ہفتے کو سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔


%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%84-%da%a9%d8%a7-%da%a9%d9%84-%d8%b9%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9%d8%a7%d9%b9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *