توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبرکوسماعت کیلیے مقرر

0

عدالت نے ایف آئی اے سے نوٹس طلب کر رکھا ہے:فوٹو:فائل

عدالت نے ایف آئی اے سے نوٹس طلب کر رکھا ہے:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی  ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔

اسپشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی


%d8%aa%d9%88%d8%b4%db%81-%d8%ae%d8%a7%d9%86%db%81-%d9%b9%d9%88-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%9b-%d8%a8%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%b0-%d8%a8%db%8c-%d8%a8%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%af%d8%b1%d8%ae%d9%88%d8%a7%d8%b3%d8%aa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *