جامعہ کراچی میں طلبہ اتحاد کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

0

خستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ

خستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ

جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کی جانب سے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر ساتویں روز بھی احتجاج جاری ہے اور طلبہ نے جزوی طور پر کلاسز کا بائیکاٹ کردیا۔

جامعہ کی تمام تنظیموں کی جانب سے طلبہ اتحاد کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس کا آغاز انتظامی امور بلاک سے کیا گیا۔

جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات، انتظامی امور کی عمارتیں ، کینٹین جزوی طور پر بند ہیں جبکہ پوائنٹ ٹرمینل کو بند کرکے بسیں بھی نہیں چلنے دی جارہیں۔

احتجاج جامعہ کراچی میں بھاری فیسیں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف کیا جارہا ہے۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ لیٹ فیس میں پچاس فیصد اضافے اور امتحانات کی فیس کو فی الفور ختم کیا جائے، ری ایڈمیشن کے نام پر طلبہ سے پانچ ہزار روپے وصولی کو ختم کیا جائے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ خستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔


%d8%ac%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%81-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b7%d9%84%d8%a8%db%81-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d9%81%db%8c%d8%b3%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *