آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی

0

فوٹو: ریڈیو پاکستان

فوٹو: ریڈیو پاکستان

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا۔ 

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کےپارلیمانی لیڈران کو جمعرات کو مشاورت کے لیے بلایا۔ ایم کیوایم ،باپ، ق لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، اعجاز الحق، خالد مگسی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے

اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ زیرغور آیا، اجلاس میں چوہدری سالک حسین اور انور الحق کاکڑ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئینی بینچ بنے گا فوجی عدالتوں کے معاملے پر بھی ارکان کو بریف کیا گیا۔

اور پڑھیں: خصوصی کمیٹی اجلاس، ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دست بردار

آئینی ترمیم کل ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور ہفتے کے دن ووٹنگ کروانے کا پلان بنایا گیا ہے، آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادیوں نے وزیراعظم کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی،  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہو گا۔


%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%85%db%8c%d9%85%d8%8c-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%ac%d9%85%d8%a7%d8%b9%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *