26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی

0

  اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہوگی۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ  کے اراکین میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم پر اعتراض عائد کیا تھا۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست کو مفروضاتی قرار دیا گیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم سے روکا نہیں جا سکتا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کو سماعت کیلیے مقرر کر رکھا ہے۔


26%d9%88%db%8c%da%ba-%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%85%db%8c%d9%85-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%ac%d8%b3%d9%b9%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%a2%d9%81%d8%b3-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b9%d8%aa%d8%b1%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *