پی ٹی آئی کے تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع

0

پی ٹی آئی ذرائع نے تین اراکین کے غائب ہونے کا انکشاف کیا—فوٹو: فائل

پی ٹی آئی ذرائع نے تین اراکین کے غائب ہونے کا انکشاف کیا—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے آزاد اراکین کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے آئینی ترامیم کے معاملے پر تین اراکین اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے ہیں اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کا آ ئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔


%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%aa%db%8c%d9%86-%d8%a7%d8%b1%d8%a7%da%a9%db%8c%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d8%b3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *