آئینی ترمیم مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی وجہ سے لائی جا رہی، ڈاکٹر یاسمین

0

  اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی مذمت کی جانی چاہیے اس کا ملک کو بہت نقصان ہوگا، یہ ترمیم مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے لائی جا رہی ہے۔

لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ یہ ترمیم عدلیہ کو تباہ کرکے رکھ دے گی اور ملک میں انصاف ختم ہو جائے گا، جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ دیا اس کی وجہ سے یہ اس کے پیچھے پڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان سے انصاف کو ختم کرنا چاہتے ہیں، یہ کٹ پتلی حکومت ہے جن کے اشارے پر چل رہی ہے سب کو معلوم ہے۔

ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ بانی پی آئی پر ایک بار حملہ ہو چکا ہے اور میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھی، جس نے عمران خان پر حملہ کرایا سب جانتے ہیں، عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہو سکتا ہے اور اگر ان سے رابط نہ ہو تو شک پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لڑکیوں سے زیادتی کے جرائم بڑھ گئے ہیں اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جرائم بڑھ رہے ہیں، جس پولیس نے جرائم کی روک تھام کرنے تھی وہ پولیس ہمارے پیچھے لگائی ہوئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں جو غیر ملکی مہمان آئے ہیں ان کی عزت کرتے ہیں اور اچھی بات ہے ملک میں ایس سی او اجلاس ہو رہا ہے، ہمیں ایشائی ممالک کا الگ بلاک بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور آئی ایم ایف کا متبادل ادارہ بنانا چاہیے۔

ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں 17 ماہ ہوگئے لیکن پراسیکیوشن کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، پھر بھی میری ضمانت نہیں ہو رہی، مجھے مختلف شہروں کے مقدمات میں ڈالا ہوا ہے اور مجھے لگتا ہے میں کوئی سپر ویمن ہوں جو ایک ہی وقت میں ہر جگہ موجود تھی۔


%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%85%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%ae%d8%b5%d9%88%d8%b5-%d9%86%d8%b4%d8%b3%d8%aa%d9%88%da%ba-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *