13 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اپنے قد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
ٹورنٹو: کینیڈین باسکٹ بال کھلاڑی جیریمی گوہیئر اپنی 13 سالہ عمر میں 7 فٹ اور 3 انچ لمبے قد کی وجہ سے وائرل ہوگئے ہیں۔
جیریمی گوہیئر پہلے ہی اوسطاً NBA کھلاڑی کے 6 فٹ 6 انچ سے کافی اونچے ہیں۔ اس لیے وہ عام طور پر اپنے نوعمر حریفوں پر کھیل کے دوران آسانی سے غالب آجاتے ہیں۔
وہ آسانی سے حریفوں کے اوپر سے چھلانگ لگا لیتے ہیں، شاٹس کو روکتے ہیں اور کھیل کے دوران کوئی ان کا راستہ روک نہیں پاتا۔
جیریمی کی ایتھلیٹزم اور باسکٹ بال کی مہارتیں انکے متاثر کن فریم کیوجہ سے ہیں جس میں ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی بات چیت کی جارہی ہے۔
جیریمی فی الحال جارجز-وینیئر ہائی اسکول میں Sport-Études پروگرام میں رجسٹر ہیں لیکن لوگ پہلے ہی ان کے امید افزا مستقبل کے بارے میں یقین رکھتے ہیں۔
13-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%a8%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%b9-%d8%a8%d8%a7%d9%84-%da%a9%da%be%d9%84%d8%a7%da%91%db%8c-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d9%82%d8%af-%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%ac%db%81-%d8%b3%db%92