ہمارے یہاں اولاد اپنے والدین کی دوسری شادی کیخلاف ہوتی ہے، جویریہ عباسی

0

اداکارہ نے 15 مارچ کو عدیل حیدر نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی : فوٹو : اسکرین گریب

اداکارہ نے 15 مارچ کو عدیل حیدر نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی : فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے والدین کے دوسری شادی کے فیصلے پر بچوں کی ناراضگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جویریہ عباسی نے رواں سال 15 مارچ کو ایک نجی تقریب میں عدیل حیدر نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے چند ماہ تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا اور پھر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ نے دوسری شادی کے اعلان کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عدیل حیدر اور اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اب حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ نجی شوبز میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا اور پھر اگر وہ مرد یا عورت دوسری شادی کرنا چاہے تو اُن کے بچے راضی نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی نے دوسری شادی کب اور کہاں کی؟ اداکارہ نے بتا دیا

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اولاد کبھی بھی یہ نہیں کہتی کہ ہماری ماں یا باپ تنہا ہے، تو ان کی دوسری شادی کرا دی جائے بلکہ وہ تو دوسری شادی کی بات پر اپنے والدین سے غصہ ہوجاتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ماں یا باپ دوسری شادی کرلیتے ہیں تو اُن کی اولاد ساری زندگی اپنے دل میں رنجش رکھتی ہے کہ دوسری شادی کیوں کی۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ بچوں کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ اُن کے والدین بھی انسان ہیں، اُنہیں بھی ذہنی سکون کے لیے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے، اُن کی اپنی نجی زندگی ہے جس پر صرف اُن کا حق ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بچے تو شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوجاتے ہیں جبکہ اُن کی بیوہ ماں یا باپ تنہا رہ جاتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے دینِ اسلام اور ہمارے ملک کے قانون نے دوسری شادی کی اجازت دی ہے تو پھر اولاد کو کیا مسئلہ ہے؟، اپنے ماں، باپ کو جینے کیوں نہیں دیتے؟

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل، شوہر کے ہمراہ پہلی بار منظر عام پر

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔


%db%81%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%92-%db%8c%db%81%d8%a7%da%ba-%d8%a7%d9%88%d9%84%d8%a7%d8%af-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%af%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%b4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *